کوئی بھی درخت کسی دوسرے درخت سے پھل نہیں چُراتا اور اگر کسی درخت کو پھل نہ لگیں تو دوسرے درخت اس کا مذاق نہیں اُڑاتے،
ایک درخت دوسرے درخت پہ حملہ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی لکڑہارے کا مقابلہ کرتے ہیں۔
جب وہ درخت کشتی بن جاتے ہیں تو تیرنا سیکھ لیتے ہیں، جب وہ دروازہ بن جاتے ہیں تو رازوں کو چُھپانے والے بن جاتے ہیں،
جب وہ کرسی بن جاتے ہیں تو اس آسمان کو کبھی نہیں بھولتے جو کبھی ان کے اوپر تنا ہوتا تھا۔
جب وہ میز بن جاتے ہیں تو شاعر کو سکھاتے ہیں کہ کبھی لکڑہارا نہ بنو۔
➖ فلسطینی نوبل ایوارڈ یافتہ شاعر محمود درویش
کے لکھے ہوئے ایک خوبصورت "فن پارے" کا ترجمہ
ہوابازی کی صنعت میں انقلاب...بوئنگ کی چھٹی...
امریکی طیارہ ساز کمپنی جیٹ ایزی نے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک پاتھ فائنڈر نامی مسافر بردار طیارہ کمرشل پروازوں کے لئے دستیاب ہوگا.. اس سے ایندھن اور فضائی آلودگی میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوگی.... یہ طیارہ ایک فیول ٹینک 9260 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گا جبکہ موجودہ کمرشل طیارے ایک فیول ٹینک میں 6637 کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہیں.. جبکہ امریکی وفاقی ہوابازی ادارہ ایف ایف اے نے... پاتھ فائنڈر طیاروں کی آزمائشی تیاری کی منظوری دے دی
کیمبرج:
یہ دریائے کیم کے کنارے واقع ایک تحقیقی جامعہ ہے
جسکی لائبریری دریا کے پل کے بالکل سامنے موجود ہے
اسی وجہ سے اسے "کیمبرج" کہا جاتا ہے.
لائیبریری کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کس انداز میں اور کیا پڑھ رہے ہیں.
وہ بس یہ چاہتے ہیں کہ آپ پڑھیں اور کتاب بینی کے دوران چائے پانی کی ضرورت ہو تو وہ بھی آپ کو بالکل مفت ملے گی. جامعہ کا بجٹ ہمارے صوبہ خیبر پختون خواہ کے کل بجٹ کے برابر ہے.
انکی لائبریریاں اور کھیلوں کے میدان آباد ہیں اسی لئے انکے ہسپتال اور جیل غیر آباد ہیں.💕
📢Crypto Fear & Greed is now in the "Fear" zone as Bitcoin fell below 60k; currently trading at 60.5k
👉Are you buying, selling, or holding?
Buying: ❤️
Selling: 👍
Holding: 🔥
یہ بچے افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں سوئس کمپنی نیسلے کے باغات میں کام کرتے ہیں۔
یہ کوکو درخت کے بیج جمع کرتے ہیں یہ یومیہ 12 گھنٹے کام کرتے ہیں 3 ٹن بیج جمع کرنے کا معاوضہ 1 ڈالر ہے۔
یہ بیج کمپنی سوئٹزرلینڈ لیکر جاتی ہے اور ان سے دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ اور کافی بنانے میں استعمال کرتے ہیں جو اندازاً 1 کلو 84 ڈالر میں فروخت کی جاتی ہے۔
اس کے بعد سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں دنیا بھر کے چودھری ممالک جمع ہوتے ہیں اور دنیا کو بچوں کے حقوق پر بھاشن دیتے ہیں، دنیا سے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات پر زور دیتے ہیں۔
عالمی ایک ادارے کے مطابق زمین کا اوسط درجہ حرارت 0.85 سنٹی گریڈ بڑھ چکا ہے جبکہ امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس صدی کے آخر تک یہ اوسط درجہ حرارت 4 سنٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
آپ کہنگے 4 سنٹی گریڈ تو کچھ بھی نھیں ہے؟
تو آپ کو بتاتا چلوں کہ ایک اندازے کے مطابق ہمالیان قراقرم اور ہندوکش (HKH) خطے کا درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ بڑھنے سے برف کا 50 فیصد غائب ہو جائے گا۔ اسی طرح اگر 3 سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھے تو 75 فیصد اور اگر 4 سینٹی گریڈ بڑھے تو 80 فیصد ۔ یاد رہے کہ صرف پاکستان میں 5 ہزار سے زائد گلیشئر ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ خطہ (HKH) پہاڑوں میں 2 کروڑ 40 لاکھ لوگوں اور نیچے کے علاقے کو اگر شامل کریں تو 01 ارب 64 کروڑ لوگوں پینے کے پانی اور خوراک کا ذریعہ ہے۔
نوٹ HKH خطہ پاکستان ، چائنہ ، افغانستان ، انڈیا، بنگلادیش ، نیپال، وغیرہ پر مشتمل ہے۔
اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔
تحریر ۔ صلاح الدین
#engrsalah